22 اگست 2015 - 13:05
شامی فضائیہ نے اسرائیلی جنگی جہاز کو نشانہ بنایا

اسرائیلی جنگی جہازوں نے شام کی سرحدوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شام کے اندر بمباری کی ہے جس میں 5 عام شہری جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ شامی فضائیہ نے اسرائیل کے ایک جنگی طیارے کو نشانہ بنایا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی جنگی جہازوں نے شام کی سرحدی خلاف ورزی کرتے ہوئے شام کے اندر بمباری کی ہے جس میں 5 عام شہری جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ شامی فضائیہ نے اسرائیل کے ایک جنگی طیارے کو نشانہ بنایا ہے۔

شامی فضائی دفاعی ادارے نے اسرائیلی جہاز کو قنیطرہ میں نشانہ بنایا ہے۔ عرب ذرائع کے مطابق اسرائیلی حملے میں شام کے 5 شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔ اسرائیل شام میں وہابی دہشت گردوں کی حمایت اور انھیں مدد بہم پہنچا رہا ہے۔

.....

/169